بالی ووڈ فلم ایڈیٹر اجے شرما کورونا وائرس سے ہلاک

May 05, 2021

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے فلم ایڈیٹر اجے شرما کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، وہ 2 ہفتوں سے آئی سی یو میں تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے شرما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، جبکہ گزشتہ چند دنوں سے ان طبعیت میں بہتری کے آثار دکھائی نہیں دے رہے تھے۔

اجے شرما کے اہلِ خانہ نے میڈیا کو ان کی موت کی تصدیق کردی ہے، فلم ایڈیٹر نے بیوی اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔

اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ وہ نئی دلی کے راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، وہ گزشتہ رات ایک، دو بجے کے درمیان انتقال کرگئے، وہ پچھلے 2 ہفتوں سے آئی سی یو میں تھے۔

رپورٹس کے مطابق اجے شرما بھارت فلم انڈسٹری میں پچھلی ایک دہائی سے کام کر رہے تھے، جیسے ہی ان کی موت کی خبر فلم انڈسٹری میں پھیلی تو بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس پر شدید غم کا اظہار کیا۔