پاکستان اور زمبابوے کی دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں جاری

May 06, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے اور پاکستان کی ٹیموں نے ہرارے اسپورٹس کلب میں مسلسل دوسرے دن دوسرے ٹیسٹ کے لئے اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔ پاکستان انتظامیہ آخری میچ میں کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتی ہے۔دوسرا ٹیسٹ جمعے سے شروع ہوگا۔ بابر اعظم کے لئے اب تک تینوں ٹیسٹ نہایت خوش بختی کا ساماں ثابت ہوئے ہیں۔