سروے امیدواروں کوعوام کی رائے بتانے کیلئے ہوتے ہیں، ماہرین

May 06, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سروے ماہرین نے کہا ہےکہ الیکشن سے پہلے سروے امیدواروں کو عوام کی رائے بتانے کے لئے ہوتے ہیں تاکہ عوام کی رائے امیدواروں تک پہنچے،شیخ تنویر احمد سربراہ ہینڈز پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی سے چالیس سال قبل اس ادارہ کی بنیاد ستارہ امتیاز پروفیسر غفار بلو نے رکھی اور ہم نے ان کو فالو کیا آج پاکستان کے 53اضلاع میں ہم کام کررہے ہیں۔گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال گیلانی نے کہا ہے حلقہ این اے 249کے حوالے سے جو سروے کیا گیا تھا وہ دس دن پہلے کا تھا جس کے بعد کچھ خیالات میں تبدیلیاں آئیں کیونکہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے کچھ ہمدردیاں اس جانب چلی گئیں اور مسلم لیگ کی پرفارمنس جو تھی وہ ہماری نظر میں اس میں مداخلت ہوگئی اور دیکھا یہ گیا کہ 22فیصد ان ڈیسائیڈیڈ لوگ وہ پی پی کی طرف چلے گئے ۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنے کام پر غور کرتے رہیں اور جو بہتری ہوسکے وہ کریں ۔ الیکشن سے پہلے سروے امیدواروں کو عوام کی رائے بتانے کے لئے ہوتے ہیں تاکہ عوام کی رائے امیدواروں تک پہنچے ۔ ایم ڈی اپسوس پاکستان عبدالستار بابر کا کہنا تھا کہ اصل فرق ان 60فیصد لوگوں سے پڑا ہے جو گھروں میں بیٹھے رہے اور ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن نہ آئے ۔کاشف حفیظ (سی ای او پلس کنسلٹنٹس ) کہتے ہیں ڈسکہ کا الیکشن دیکھ لیں اس میں ہم نے جو سروے کیا تھا وہ درست ثابت ہوا تھا تاہم ایسا بھی نہیں ہے کہ سروے کے رزلٹ میں کبھی فرق نہ آیا ہو یوں کہہ لیں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے ۔ناخواندگی اور غربت کے خلاف ہینڈز پاکستان کی خدمات قابل تعریف ہیں اس حوالے سے شیخ تنویر احمد سربراہ ہینڈز پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی سے چالیس سال قبل اس ادارہ کی بنیاد ستارہ امتیاز پروفیسر غفار بلو نے رکھی اور ہم نے ان کو فالو کیا آج پاکستان کے 53اضلاع میں ہم کام کررہے ہیں ہماری پاکستان کے 35بڑے شہروں میں 35برانچز ہیں ہمارا کام ماڈل ولیج بنانا ہے ہم پاکستان کے دور دراز کے دیہی علاقوں میں زیادہ اور بہتر کام کرتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان کو صحت ملے ، بچوں کو تعلیم ملے ، ان کے نوجوانوں اور خواتین کو روزگار ملے ، پانی او رنکاسی آب کا انتظام ہو اور گھر مل جائے ۔