ترقیاتی منصوبے کے دوران ناقص میٹریل کے استعمال کی رپورٹ طلب

May 06, 2021

پشاور ( جنگ نیوز ) ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان نے پشاور ٹائون ٹو آفس میں جاری ترقیاتی منصوبے کے دوران ناقص میٹریل کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم او ٹائو ن ٹو کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کردئیے یک ہفتے میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی جبکہ پشاور میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد سے جلد مکمل کرنے ʼ شفافیت برقرار رکھنے اور ترقیاتی کاموں کے دوران عوامی تکالیف سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایات جاری کئے ʼ انہوں نے کہاکہ پشاور کے اہم شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پہلے سے موجود سٹریٹ لائٹس کو ہمہ وقت روشن رکھنے کیلئے متعلقہ ٹی ایم ایز اوردیگر محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ʼ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے 48 گھنٹوں کے اندر خراب سٹریٹ لائٹس فوری ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان کی زیر صدارت ٹائون ون اور ٹائون ٹو کے حدود میں جاری ترقیاتی منصوبو ں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکسین ٹائون ون ہدایت اللہ ʼ ایس ڈی او منظور اسلم سی اینڈ ڈبلیو ʼ ظفر الحق انجینئر ٹائون ون ʼ ایکسین ٹائون ٹو ʼ سپرٹینڈننٹ انجینئر ʼ ایس ڈی او ٹائون ٹو اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں پشاور میں جاری ترقیاتی منصوبے جن میں دلہ زاک روڈ پشاور میں فٹ پاتھ کی تعمیر ʼ سوڈیم سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ʼچارسدہ روڈ باچا خان چوک تا تھانہ فقیر آبا د فٹ پاتھ کی تعمیر ʼ بھانہ ماڑی چونگی تا ڈبگر ی گارڈن فٹ پاتھ کی تعمیر ʼ لائٹنگ ʼ بیوٹیفیکشن اور ڈرین کی تعمیر ʼ سرکلر روڈ نشتر آباد سے رامداس بازار تک تین کلو میٹر فٹ پاتھ کی مرمت اور ڈرین کی تعمیر ʼ پھند و روڈ تاجمیل چوک تک فٹ پاتھ اورڈرین کی تعمیر ʼ وزیر باغ کی تزین و آرائش ʼ فٹبال گرائونڈ ʼ کرکٹ گرائونڈ ʼ لیڈیز اور مردانہ پارک ʼ کارپارکنگ کی تعمیر اور جاری منصوبے پر پیش رفت اور اسکے علاوہ پردہ باغ اور فن لینڈ میں ترقیاتی منصوبوں اور ٹائون ٹو کے حدود رسک روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوںکے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیاگیا اس موقع پر ان منصوبوں میں نقائص ʼ کام کی رفتار اور درپیش رکاوٹوں کی فوری حل کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کام میں تیزی لانے اور شفافیت برقرار رکھنے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے ہفتہ وار رپورٹ طلب کرلی ʼ فوکل پرسن نے تاکید کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیر کے وقت تمام عوامل مدنظر رکھ کر کام کیاجائے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام مکمل کیا جائے تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامناکرنا نہ پڑے ʼ انہوں نے گذشتہ شب سحری کے وقت دلہ زاک روڈ پر بیشتر سٹریٹ لائٹس کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے اسکی فوری طورپر بحالی ʼ مرمت کے احکامات جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں طلب کرلی۔