کراچی میں 4 روز گرمی کی شدت زائد رہنے کا امکان

May 06, 2021

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ کراچی میںآئندہ تین سے چار روز گرمی کی شدت زائد رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئند چند روز کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہواؤں کارخ بدلنے اور نمی بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پاکستان بھر میں مئی کے مہینے کے دوران معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی میں بارشوں کے دوسلسلے آئیں گے جبکہ مئی کے مہینے کے دوران وسطی پنجاب میں معمول کے مطابق یا زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مئی میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آئیں گی۔