نیو کراچی، مقابلے میں پولیس اہلکار اور ملزم زخمی

May 07, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں پولیس اہلکار اور ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا قاسم اسٹیڈیم محمد مسجد سیکٹر فائیو میں دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے،اس دوران پولیس پیٹرولنگ میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل سلیم ولد لئیق بھی زخمی ہوا۔