علی ظفر نے بھارتی ویب سائٹ کو کیا جواب دیا؟

May 07, 2021

پاکستان کے مشہور اداکار و گلوکار علی ظفر نے بھارت کے لئے ویڈیو پیغام میں اظہار ہمدردی اور دعا کی جسے بھارتی ویب سائٹ نے شائع کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی۔

علی ظفر نے بھارتی ویب سائٹ کے اس عمل پر ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمیشہ پیار،امن اور دعائیں۔

اداکار و گلوکار کے اس پیغام کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر بھارت کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے حالات کی بہتری کے لئے دعا کی تھی۔