تمام پارکوں اورگرین بیلٹس کی نگہداشت بہتر بنانے کی ہدایت

May 07, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) شہرمیں پارکوں اور گرین بیلٹس کی نگہداشت کے حوالے سے پی ایچ اے ہیڈ کوا ٹرز میں اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کی۔ اجلاس میں تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز کی شرکت۔اجلاس میں موسم گرما کے پیش نظر پارکوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے کے افسرا ن کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے پارکوں میں درختوں، پودوں اور گرین بیلٹس کی نگہداشت کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی و ستھرائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔موسم گرما میں پارکوں اور شاہراؤں پر لگے درختوں اور گرین بیلٹس کی نگہداشت کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔