فلسطین ، کشمیر ، افغانستان کے مسائل اتحاد امت سے حل ہوں گے ،لیاقت بلوچ

May 07, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے یوم القدس سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطین ، کشمیر ، افغانستان کے مسائل اتحاد امت سے حل ہوں گے ۔ اغیار نے مسلمانوں پر اپنا ایجنڈا استعمال کیا ۔ سیکولر ، انتہا پسند اسلامی سوچوں کی بجائے عالم اسلام کے اتحاد ، مسلم عوام کے بنیادی حقوق اور انصاف کے اصولوں کو اختیار کر کے عالم اسلام ایک حکمت عملی اختیار کرے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی محاذ پر قرضوں و کشکول کی حکمت عملی ترک کی جائے ۔مسئلہ کشمیر کے حل کی جدوجہد ترک کرنا اور بیرونی دباؤ پر اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنا ملت اسلامیہ اور قائد اعظم ؒ ، علامہ اقبال ؒ کی فکر سے غداری ہوگی۔ فلسطین و کشمیر اور افغانستان پر قومی حکمت عملی بنائی جائے ۔ سیمینار میں تحریک حریت کشمیر کے مرکزی قائد اشرف صحرائی کی مظلومانہ شہادت پر دکھ کا اظہار اور دعائے مغفرت کی گئی۔