قوم ملکی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرینگے،جے یوآئی (ف)

May 07, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام (ف) نے یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد کو وطن عزیز کی دینی اور ملکی خود مختاری پرحملہ قرار دیا اور کہا ہے کہ پاکستانی قوم دینی اور ملکی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔ مر کزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری ،مولانا محمد یوسف ،مولانا محمد امجد خان ،مولانا فضل علی حقانی ،محمد اسلم غوری نے جمعہ کے اجتماعات میں اس گہری سازش کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کر نے کا اعلان کیا اور علماء،خطباء حضرات سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے اجتماعا ت میں یورپ کی دین اسلام اور وطن عزیز کے خلاف سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کی قیادت ایسی تمام سازشوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت اس حساس معاملے پر کم از کم سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور پوری قوم کی طرف سے دوٹوک مو قف پوری دنیا کے سامنے لایا جا ئے ۔