آندھی، 45 سے زائد فیڈر سے بجلی کی سپلائی بند

May 07, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر)آندھی کے باعث لیسکو کے 45 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی۔ جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ان میں مناواں، پیراگون، رحمان گارڈن ،تقی پورہ، برکی ، سوڈیوال، پڈھانہ اور واہگہ شامل تھے۔