جی سی یونیورسٹی میں گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کافیصلہ

May 07, 2021

لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا روبرک پر مبنی مارکنگ سسٹم کو22 سالہ قدیم گریڈنگ سسٹم کے ساتھ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے،جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے موجودہ سسٹم کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،جبکہ اجلاس میں ڈینز،کنٹرولر امتحانات اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔