سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست غیرضروری قرار

May 07, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست ضمانت غیر ضروری قرار دیتے ہوئےنمٹا دی، مس جسٹس عالیہ نیلم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کو عدالتی کارروائی جلدمکمل کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار اپنی شہادتیں قلمبند کروا ئے ۔ نیب نے جنید ارشد کو 80 کروڑ کے اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔