کورونا، تمام سیل مقامات کوڈی سیل کرنےکے احکامات ،متعدد دکانیں بیکریاں ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل

May 07, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پوری ڈویژن میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیل ہونے والےتمام مقامات کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔کمشنر سکواڈ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر بیکریاں اور ہوٹل سیل کر دئیے۔ لبرٹی مارکیٹ میں بیکری ،چوبرجی میں ہوٹل ، ، گلبرگ میں 3ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے ۔ مین مارکیٹ شادمان میں شیشہ کیفے سیل کر دیا گیا۔ ایم ایم عالم روڈ پر بیکری کی مرکزی برانچ سیل، بیک شاپ ایم ایم عالم بھی سربمہر ، فردوس مارکیٹ میں سیلون کردیاگیا ۔ تحصیل سٹی میں 8 دکانوں کو سیل کروایا۔