فیضان جتک کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے،اے این پی

May 07, 2021

کوئٹہ ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق چئیرمین قلعہ عبداللہ ملک عثمان اچکزئی نے ایگل سکواڈ کے ہاتھوں فیضان جتک کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ناروا عمل کی ذمہ داری نااہل صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے جس نے غیر تربیت یافتہ افراد کو شہر میں آزاد چھوڑا ہوا ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائے ۔ اور نوجوان فیضان جتک کے قتل میں ملوث اہلکار کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، افسوس کہ قانون کے رکھوالوں نے رمضان المبارک میں ایک نہتے بیگناہ نواجون کو شہید کرکے قانون کی دھجیاں آڑا دی ہیں ، جس کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے آئی جی پولیس اور حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا فی نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سزا دی جائے ۔ غم زدہ خاندان کو فوری طور پر انصاف فراہم کیاجائے۔ انہوں نے شہید کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی ہے۔