عید پر بونس دیا جائے، ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا سیکرٹری انرجی سے مطالبہ

May 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے قائدخورشید احمد کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی سیکرٹری انرجی علی رضا بھٹہ سے ملاقات کی،ملاقات میں وفد نے وفاقی سیکرٹری کو بتایا کہ کرونا کی موجودہ صورتحال اور سالہا سال سے بھرتی نہ ہونے کے باعث ڈسکوز کے ملازمین پر ڈیوٹی کا بہت زیادہ دباؤ ہے محکمہ بجلی کے ملازمین کو عید کے موقع پر ایک اضافی تنخواہ دی جائے وفاقی سیکرٹری نے عید بونس دینے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں ریجنل چیئرمین یسکو جاوید اقبال بلوچ۔ طارق نیازی اور ریجنل سیکرٹری لیسکو مظفر متین کمبوہ بھی شامل تھے۔