کم عمر لڑکی کی شادی،لوکل گورنمنٹ نکاح رجسٹرار کیخلاف کارروائی کرے،ہائیکورٹ

May 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں نے کم عمر لڑکی کی شادی کرانے والے نکاح رجسٹرار کے خلاف ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو کارروائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے خاتون سدرہ بی بی کو اس کے بیان کے بعد والدین کے ساتھ روانہ کر دیا قبل ازیں عدالت عالیہ میں درخواست دائر کرتے ہوئے سدرہ بی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی شادی محمد طارق سے ہوئی وہ لکڑ منڈی ملتان کی رہائشی ہے اور شادی کے بعد جتوئی میں رہنے لگی اس دوران اسے پتہ چلا کہ اس کا خاوند کی پہلے بھی شادی ہو چکی ہے جبکہ اس نے خود کو کنوارا ظاہر کیا تھا۔