ہائیکورٹ: جبری گمشدگی کیس کی سماعت لا آفیسر کی استدعا پر ملتوی

May 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج نے نوجوان کو گھر سے اٹھانے اور دو سال تک والدین کو بے خبر رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت لا آفیسر کی استدعا پر عیدالفطر کے بعد تک ملتوی کردی۔ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی جگہ ایس پی انویسٹی گیشن پیش ہوے۔قبل ازیں فاضل عدالت نے کہا کہ اس کیس میں جواینٹ انویسٹی گیشن ٹیم نہ بنادیں کیونکہ ڈی پی او ڈیرہ غازی بار بار مہلت طلب کر رہے ہیں پہلے بھی فاضل عدالت شدید برہمی کا اظہار کر چکی ہے اور مغوی یا محبوس کو زندہ یا مردہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے۔