محکمہ تعلیم سکولز پنجاب فیس میں کمی کا فیصلہ نہیں کر سکا

May 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبوں کو اختیارات ملنے کے باوجود محکمہ تعلیم سکولز پنجاب فیس میں کمی کا فیصلہ نہیں کرسکا۔کورونا کی پہلی لہر میں پنجاب میں نجی سکولوں کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کی گئی تھی۔فیسوں میں کمی کے حوالے سے خصوصی آرڈنینس بھی لایا گیا تھا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تجویر زیر غور نہیں ہے۔ والدین کا کہنا ہے پنجاب حکومت بھی صورتحال کا نوٹس لے اور فیسو ں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔