عیدالفطر کی آمد پر نئے نوٹوں کی خرید و فروخت میں تیزی آ گئی

May 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) عیدالفطر کی آمد پر نئے نوٹوں کے کاروبار میں تیزی آ گئی 10 اور 20 روپے کے نوٹوں کی طلب بہت زیادہ ہے ۔نوٹوں کاکاروبارکرنے والے مختلف افرادکے ذریعے نوٹوں کی ایک سے زیادہ کاپیاں حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ۔ملتان میں گھنٹہ گھر،حرم گیٹ وغیرہ کے علاقوں میں نئے کرنسی نوٹوں کےکاروبار میں رش کا رجحان ہے۔بتایا گیا ہے کہ 10روپے کے نوٹ کی گڈی 1200سے 1250روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ20روپےکے نوٹ کی کاپی 2150روپے میں بک رہی ہے۔