ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کیخلاف کارروائی ہو گی،وائس چانسلر جامعہ زکریا

May 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریا منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ جو ملازم ویکسی نیشن نہیں کروائے گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یونیورسٹی کے 40 برس سے زائد تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ویکسی نیشن کیلئے باقاعدہ رجسٹریشن کروائیں۔ اپنے افراد خانہ اور احباب کی عید کی خوشیوں کو خطرہ میں نہ ڈالیں۔ وائس چانسلر نے ڈین صاحبان ، صدور شعبہ اور تمام افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کے لئے خود ایک روشن مثال قائم کریں۔ واضح رہے کہ وائس چانسلر نے ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں۔