بشپ پر چرچ کی زمین فروخت کرنیکا الزام، انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

May 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ماڈرئیر بشپ شہزاد تنویر،پادری پرویز انجم ، پادری جاوید ، پادری امانت پال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بشپ عاشر کامران کوڈس گاؤن کر دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ بشپ عاشر کامران کو میتھوڈسٹ کرائسٹ چرچ کی جگہ بیچنے اور دیوار بنانے کی وجہ سے ڈس گاؤن کیا گیا ہے،ان کے مطابق انہوں نے میتھو ڈسٹ کرائسٹ کی تین کنال جگہ فروخت کی اور غیر قانونی دیوار تعمیر کی انہوں نے کمشنر ملتان،آر پی او ملتان ڈپٹی کمشنر ملتان سے وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور آئندہ اس قسم کے نقصان سے کلیساء کو بچائیں اور عاشر کامران کے خلاف کاروائی بھی کی جائے، اس موقع پرپادری جسٹن،چوہدری یعقوب گل،کلیم دت،اختر گل،حنیف لعل بھی موجود تھے۔