بھارت میں مزید 4 لاکھ 14 ہزار افراد کورونا سے متاثر

May 07, 2021

بھارت میں مزید4 لاکھ 14 ہزار افراد کوروناوائرس سے متاثر جبکہ3915 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارت میں ایک ہفتے میں کورونا کے 15 لاکھ 70 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بھارت کے گنجان آباد شہروں میں پھوٹنے والی وبا دور دراز کے علاقوں میں بھی پھیل گئی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دلی کو روزانہ 700 ٹن مائع آکسیجن فراہم کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

پولینڈ، نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ سے طبی امداد بھارت پہنچ گئی۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے 15مئی سے پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا جبکہ بھارت سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔