لوریس اسپورٹس ایوارڈ رافیل نڈال اور نوامی اوساکا کے نام

May 07, 2021


ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو لوریس اسپورٹس مین آف دی ایئراور جاپان کی نوامی اوساکا کو اسپورٹس ویمن آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

لوریس اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب اسپین کے شہرسیویا میں کویڈ 19 کی وجہ سے ڈیجیٹل فارمیٹ میں ہوئی ۔

ٹینس کے معروف کھلاڑی اور 13 بار فرنچ اوپن جیتنے والے رافیل نڈال کو اسپورٹس مین آف دی ائیر جب کہ جاپان کی ٹینس کھلاڑی نوامی اوساکا کو اسپورٹس ویمن آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔

دیگر ایوارڈ میں جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کو ٹیم آف دی ائیر اور مصر کے فٹبالر لیورپول کے محمد صلاح کو اسپورٹنگ انسپیریشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔