علی گُل پیر نے علیزے شاہ کی پیروڈی شیئر کردی

May 07, 2021

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے معروف اداکارہ علیزے شاہ کی پیروڈی ویڈیو بنائی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

فنکارانہ صلاحیتوں سے بھر پور علی گُل پیر آئے دن کسی نہ کسی معروف شخصیت کی پیروڈی ویڈیو بنا کر اُسے غیر معمولی شہرت پر پہنچا دیتے ہیں اور انٹرنیٹ صا رفین کی نظر میں انہیں مزید اہم بنا دیتے ہیں۔

حال ہی میں علی گُل پیر کی جانب سے اداکارہ علیزے شاہ کے ایک انٹرویو کی پیروڈی بنائی گئی ہے جو کہ انٹر نیٹ پر خوب مقبول ہو رہی ہے۔


اس دلچسپ پیروڈی کو دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

پیروڈی بنانے کے لیے علی گُل پیر کی جانب سے منتخب کیے گئے علیزے شاہ کے انٹرویو میں علیزے خود سے متعلق بات کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ وہ بچپن سے ہی مختلف تھیں اور اُن کی فیملی اُن کی پیدائش کے بعد ہی سمجھ گئی تھی کہ وہ الگ ہیں، وہ شروع ہی سے عادتوں سے متعلق بالکل اپنی فیملی جیسی نہیں تھیں۔