منال انسٹاگرام پر چھاگئیں

May 07, 2021

عائزہ خان اور ایمن خان کے بعد شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کی بھی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہر دلعزیز اداکارہ منال خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کے بعد منال خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

اِس ضمن میں منال خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے 7 ملین فالوورز کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔


ویڈیو میں منال خان کیک کاٹتی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ اُن کے اردگرد رنگ برنگے غبارے بھی موجود ہیں۔

منال خان نے اپنی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب ہم 7 ملین ہوگئے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘

اُنہوں نے کیپشن میں یہ بھی پوچھا کہ وہ ویڈیو میں کیا کہہ رہی ہیں کیونکہ ویڈیو کی آواز نہیں ہے جس پر ایک صارف نے کہا کہ اداکارہ کیک کے اوپر سے تمام موم بتیاں ہٹانے کا بول رہی ہیں۔

منال خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

وہ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں عائزہ خان خان سر فہرست ہیں، ایمن خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں جبکہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان تیسرے نمبر پر ہیں۔