سنبل شاہد خوش اخلاق انسان تھیں: ارمینا خان

May 07, 2021

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ارمینا خان نے سینئر اداکارہ سنبل شاہد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ارمینا خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سنبل شاہد کی یادگار تصویر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّہ آپ کو اپنی رحمت میں رکھے۔‘

انہوں نے سنبل شاہد کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں لکھا کہ ’مجھے اپنے پہلے ہی پروجیکٹ میں آپ کے ساتھ کام کرکے کی خوشی ہوئی تھی۔‘

ارمینا خان نے سنبل شاہد کے بارے میں مزید لکھا کہ ’آپ بہت خوش اخلاق انسان تھیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشری انصاری اور اسماء عباس کی بہن تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کیلئے کئی بار دعائوں کی درخواست بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔