برازیل میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 25 افراد ہلاک

May 07, 2021


برازیل میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے آپریشن میں 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گینگ کا سرغنہ بھی مارا گیا۔

آپریشن میں بکتربند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔ گینگ سے جنگی ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف یہ بڑا آپریشن آج کیا گیا جس میں 25 افراد مارے گئے جس میں اس گینگ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔