شلپا شیٹھی کے علاوہ پورا خاندان کورونا میں مبتلا

May 07, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان جس میں ان کے شوہر راج کندرا اور انکے دو بچے (ویان اور سمیشا) شامل ہیں، کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ تاہم اداکارہ کو ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اس حوالے سے شلپا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پرستاروں کے لیے اپنے خاندان کی صحت کے حوالے سے ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پورے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

تاہم انکا اپنا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ اپنے انسٹا گرام پر شلپا نے تحریر کیا کہ گزشتہ دس روز بطور خاندان ہمارے لیے کافی مشکل رہے۔

پہلے میرے ساس اور سسر کا ٹیسٹ پازیٹو آیا، جس کے بعد بچوں کا میری والدہ اور آخر میں شوہر کا ٹسیٹ بھی پازیٹو آیا۔

یہ تمام افراد آفیشل گائیڈ لائنز کے مطابق اپنے کمروں میں آئسولیشن میں رہے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے رہے۔ جبکہ گھر کے دو اسٹاف ممبرز بھی وائرس میں مبتلا ہوئے اور ان کا ایک اسپتال میں علاج کیا گیا، اور اب سب لوگ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

انھوں نے پرستاروں کی جانب سے دعاؤں اور محبتوں پر انکا شکریہ ادا کیا۔