سعودی عرب میں کام کی جگہوں پر داخلے کے لیے تمام ملازمین کی ویکسینیشن لازمی

May 07, 2021

سعودی عرب میں تمام سرکاری و نجی شعبوں کے مرد و خواتین ملازمین کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے گئی۔

سعودی میڈیا نے وزارت انسانی وسائل اور سماجی بہبود کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ وزارت نے تمام شعبوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز کریں تا کہ کام کرنے کی جگہوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو کورونا کے نئے کیسز 1090 رہے جس کے بعد کل تعداد چار لاکھ 23 ہزار 406 ہوگئی ہے۔