لندن: فرلو اسکیم کے ذریعے 3.4 ملین پاؤنڈ فراڈ کے شبہ میں جوڑے کی گرفتاری و رہائی

May 07, 2021

برطانیہ میں فرلو اسکیم کے ذریعے 3.4 ملین پاؤنڈ فراڈ کے شبہ میں ایک جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا۔

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزمان سے ٹیکس، وی اے ٹی چوری اور منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان کے بینک اکاؤنٹ میں 6 ملین پاؤنڈ سے زائد رقم منجمد ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جوڑے کو رہا کردیا گیا تاہم تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔