سلمان خان ہزاروں فلم ورکرز کو کیش اور راشن دیں گے

May 08, 2021

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کورونا وائرس کے باعث 40 ہزار فلم ورکرز کو کیش ٹرانسفر اور ایک ماہ کا راشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے یہ رقم ورکرز کے اکاؤنٹس میں فوری منتقل کردی جائے گی جبکہ ہر ایک ورکر کو راشن اس کے گھر پر پہنچایا جائے گا۔

ان ورکرز میں 25 ہزار فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 15 ہزار وہ خواتین ملازم ہیں جو مختلف فلم اسٹوڈیوز میں کام کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور دوسری لہر کی شدت کے باعث معیشت ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔

کورونا کے باعث کئی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جس کے باعث فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکرز بھی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔