پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی پہلی یوٹیوب ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے ناپسند کیا

May 08, 2021

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے بدھ کے روز یوٹیوب پر اپنا چینل بناکر پہلی ویڈیو پوسٹ کی جسے3دن کے دوران 2 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

رپورٹس کے مطابق اسی ویڈیو کو 10ہزار لوگوں نے پسند کیا جبکہ 9ہزار نے اسے ناپسند کیا۔

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی ویڈیو پر 11 ہزار لوگوں نے کمنٹس بھی لکھے۔