‏بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈی جی FIA کا اختیار ہے، فواد چوہدری

May 08, 2021


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈی جی ایف آئی اے کا اختیار ہے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانےکی کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔

واضح رہے کہ امیگریشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا تھا، حکام کا شہباز شریف سے کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔

شہباز شریف نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دینے کی تحریری وجہ بتانے کا مطالبہ کیا تھا، شہباز شریف کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔