سابق بھارتی چیف جسٹس کا 25 سال سے جمعۃ الوداع کو روزہ رکھنے کا انکشاف

May 08, 2021

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے رمضان کے آخر جمعے کو مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کیلئے روزہ رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 25 برس سے مسلمان بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے جذبے کے تحت جمعۃالوداع کو روزہ رکھتا ہوں۔

انہوں نے دنیا بھر میں موجود غیر مسلموں سے اپیل کی کہ وہ بھی روزہ ضرور رکھیں۔

سابق چیف جسٹس نے اپنے ٹوئٹ میں سحر و افطار کے اوقات کار بھی بتائے اور یہ بھی بتایا کہ وہ سحر و افطار کے دوران کھانے پینے سے گریز کریں۔