صدرِ مملکت نے عید کی چھٹیوں کی مصروفیات بتا دیں

May 08, 2021

صدرِ مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں اور لاک ڈاؤن میں ملک امین اسلم کی دی ہوئی کتاب پڑھیں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’براہ کرم نہایت تندہی سے ایس او پیز پر عمل کریں۔ ہمارے ہاں دوسرے ممالک سے حالات بہتر رہے کیونکہ ہم نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، رمضان کا مہینہ ہے اور قبولیت کے دن ہیں۔ خوب دعائیں بھی کریں۔‘

صدرِ مملکت نے ملک امین اسلم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عید کی چھٹیوں میں ملک امین اسلم کی تحفہ کردہ کتاب ’دی ارتھ ہیز اے سول‘ کا مطالعہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماہر نفسیات کارل جنگ کی کتاب ’دی ارتھ ہیز اے سول‘ زمین کی انسان کے ہاتھ بے رحمانہ تباہی پر پہلے خیالات میں سے ایک ہے۔