افغان طالبان عید الفطر کے احترام میں 3 دن کی جنگ بندی پر آمادہ

May 09, 2021

کابل(پی پی آئی) افغانستان میں حکومت مخالف طالبان نے عید الفطر کے احترام میں تین دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کے قریبی ذرائع کے مطابق طالبان جنگجو عید الفطر کے بعد تین دن تک لڑائی نہیں لڑیں گے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین جاری امن مذاکرات کے باوجود پرتشدد جھڑپیں اور بم دھماکوں کے واقعات پیش آرہے ہیں۔