گوگی بٹ وساتھیوں کی ضمانت منظورایک،ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

May 09, 2021

لاہور (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ اور ساتھیوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ،پولیس کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں، استدعا ہے عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔گوگی بٹ سمیت 13 ملزمان کے تھانہ مصطفی ٹاؤن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ، کار سرکار میں مداخلت سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔