پولیس تاجروں کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کرے ، عدنان جلیل

May 09, 2021

پشاور( لیڈی رپورٹر) پشاور چیمبر کے صدر محمد عدنان جلیل نے کہا ہے کہ جرائم اور دہشت گردی واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس کو ہمیشہ تاجروں کا تعاون حاصل رہا ہے اس لئے پولیس بھی تاجروں کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کرے ان خیلات کا اظہار انہوں نے پشاور چیمبر کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سے ان کے آفس میں ملاقات کے دوران کیا جبکہ چیمبر کے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران عاطف شہزاد خالد فاروق اور دیگر ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے عدنان جلیل نے کہا کہ پشاور چیمبر شہر کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور تاجروں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے تجویز پیش کی کہ بی آرسی میں پشاور چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجروں کو نمائندگی دی جائے کیونکہ تاجر پشاور ہی کے رہائشی ہیں چھوٹے بڑے مسائل کے حل پر انہیں دسترس بھی حاصل ہے سمجھ بوجھ بھی اور معاملہ فہمی میں بھی روایات کے پاسدار ہیں انہوں نے کہا کہ چونکہ پولیس اور تاجروں کا ایک دوسرے سے فرارممکن نہیں تو ان میں باہمی معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے جو مسائل کو حل کرنے میں معاون و ممدد ہو ملاقات کے آخر میں وفد نے آئی جی پی کو پشاور چیمبر کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔