سٹریٹ کرائم جاری، متعدد افراد موبائل فونز، نقدی سے محروم

May 09, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،10 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہری 3گاڑیوں، 5موٹر سائیکلوں، 9موبائل فونز، زیورات، نقدی و دیگر سامان سے محروم ہو گئے،تھانہ سول لائن کو عمرنے بتایا کہ سول لائنز میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوارگن پوائنٹ پر مدعی سے 29ہزار روپے چھین کر فرارہو گیا۔ تھانہ صادق آبادکو طارق نے بتایاکہ نامعلوم چور مسلم ٹاؤن میں ان کے گھرسے طلائی زیورات،موبائل، نقدی اور لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سٹی کوشافع نے بتایاکہ لیاقت روڈ پران کی دکان سے نامعلوم چور 60ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ریس کورس کوعذرانے بتایاکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس سے موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ نصیرآبادکوعجب علی نے بتایاکہکہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواراس سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ پیرودھائی کوولی نے بتایاکہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرے بھائی سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ صادق آبادکوعمران نے بتایاکہ غوثیہ چوک میں دوموٹرسائیکلوں پرسوار4 مسلح اشخاص اس سے 70 ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کوافشاں قریشی نے بتایاکہکہ 2 موٹر سائیکل سوار اس کا پرس اور موبائل چھین کرفرار ہو گئے۔تھانہ صدرواہ کودانیال نے بتایاکہ نامعلوم چور مدعی کے گھرسے ساڑھے 8 لاکھ روپے اور طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے۔۔تھانہ صادق آبادکو شہزادنے بتایاکہ 2 موٹر سائیکل سواررفیق آبادگلی نمبر3میںگن پوائنٹ پر خاتون سے موبائل اور طلائی چوڑیاں چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ کینٹ کووقاص نے بتایاکہکہ 2 موٹر سائیکل سوارآئے اور گن پوائنٹ پر مدعی کے بھائی سےموبائل فون چھین کرفرار ہو گئے ۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مدینہ کالونی نیازی ٹاؤن میں 2 موٹر سائیکل سوار ایک راہ گیر 2 موبائل فون اور 12ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نصیرآبادکو آصف کیانی نے بتایاکہ چاکرہ میں نامعلوم ملزمان میرے والد کو گاڑی میں بٹھا کر 12ہزار روپے اور شناختی کارڈ چھین کر لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو راشدہ نے بتایاکہ مدینہ ٹاؤن میں ان کے گھر سے ایک لاکھ روپے چوری ہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کواصغرنے بتایاکہ 2 موٹر سائیکل سوار مدعی سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کومنظورنے بتایاکہکہ 2لیپ ٹاپ 2موبائل فون پرس اور نقدی مدعی کے روم سے چوری ہو گئی ۔تھانہ ائرپورٹ کوانجم نے بتایاکہ کہ 3 مسلح موٹر سائیکل سوارفیصل کالونی میں مدعی سے گن پوائنٹ پر 80ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ سول لائن کوندیم احمدنے بتایاکہ ڈھیری حسن آباد میں اس کا بٹوا جس میں 50 ہزار روپے ، سروس کارڈ اور 2اے ٹی ایم کارڈز تھے چوری ہو گیا ،تھانہ آراے بازارکوڈاکٹراحسان نے بتایاکہ 5 نامعلوم اشخاصجو گاڑی نمبر 585 میں سوار ہو کر آئے اوران کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی نمبر اے وی بی -17-106 ، طلائی زیورات، 60 ہزار روپے اور موبائل لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ واہ کینٹ کوشاہدعمرنے بتایاکہ تین نامعلوم اشخاص نےاس کی دکان آکر مار پیٹ کی اور 17 ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے۔تھانہ سول لائن کواسامہ نے بتایاکہ کچہری روڈسے اس کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپرایک راہ گیرسے نامعلوم ملزمان موبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ بھابڑابازارمیں علی کا موبائل چوری ہو گیا ،تھانہ پیرودھائی کوانارگل نے بتایا3 لڑکے جنہوں نے اپنے چہروںپر ماسک پہنے ہوئے تھے پیدل آئے اور اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ، نمبر آرآئی کے-8733، 2 ہزار روپے اور موبائل چھینکر فرار ہو گئے۔تھانہ گوجرخان کو راجہ عاطف نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر نامعلوم لڑکا منہ پر نقاب کیے آیا اور میراموبائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ مندرہ کو ناشت نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر 2 نامعلوم لڑکے موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ روات کو نعیم اللہ نے بتایاکہ میری بورنگ مشین کی 2 بوکی ، 4 کینیگ پائپ اور دیگر سامان ٹوٹل مالیت 3 لاکھ 70 ہزار روپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ مری کو گل نواز نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے میرے مال مویشی ایک گائے اور 3 ویڑے چوری کر لئے۔ سمیر عنایت نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ چار نامعلوم مسلح افراد نے میرے گھر میں داخل ہو کر نقدی، زیورات، ایل سی ڈی، کار سی پی 268 کل مالیتی 49 لاکھ روپے چھین لئے۔عروج اسلم نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے میرے ہینڈ بیگ جس میں طلائی زیورات اور موبائل فون کل مالیتی تین لاکھ روپے تھے چھین لیا، محمد سعید نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے پارکنگ میں کھڑے مجھ سے موبائل فون مالیتی ایک لاکھ 80ہزار روپے چھین لیا، زاہد نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے روڈ پر جاتے ہوے مجھ سے دو موبائل فون مالیتی 35ہزار روپے چھین لئے، خلیق الزمان نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے روڈ سے جاتے ہوئے مجھ سے موبائل فون چھین لیا، عثمان نے کورال پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے روڈ پر جاتے ہوئے موٹر سائیکل اور موبائل فون کل مالیتی ایک لاکھ 60ہزار روپے چھین لئے، محمد آفاق نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے روڈ پر جاتے ہوئے نقدی اور موبائل کل مالیتی 3لاکھ 50ہزار روپے چھین لئے، محمد آصف نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے روڈ پر جاتے ہوئے نقدی اور موبائل فون کل مالیتی ایک لاکھ 30ہزار روپے چھین لئے۔ عبد الوہاب نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ چار نامعلوم افراد نے سواری کی حیثیت سے گاڑی میں بٹھا کر زبردستی موبائل فون، لیپ ٹاپ اور نقدی کل مالیتی اسی ہزار روپے چھین لئے، محمد یوسف نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کار ایل او ایچ 8290 گھر کے باہر سے چوری کر لی، محمد طیب نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کار ایچ ایف 782 پارکنگ سے چوری کر لی، طارق احمد نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل آر ٹی کیو 3146 پارکنگ سے چوری کر لی۔شبیر حسین نے ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل پارکنگ سے چوری کر لی، ارشد خان نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل آر آئی ایم 8369 گھر کے باہر سے چوری کر لیا، محمد عثمان نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل پارکنگ سے چوری کر لی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔