پشاور:لاک ڈاؤن نے مرغی کی قیمت بڑھادی

May 09, 2021

پشاور میں لاک ڈاؤن لگتے ہی مرغی کی قیمت میں انتہائی اضافہ ہوگیا، زندہ مرغی فی کلو 293 روپے تک جا پہنچی۔

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، مرغی جو رمضان سے پہلے 240 سے 250 روپے فی کلو دستیاب تھی رمضان کے آتے ہی261 اور 271 روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی۔

شہر میں لاک ڈاؤن لگتے ہی مرغی کی فی کلو قیمت 283 ہوگئی ہے ، جبکہ آج شہر میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 293 روپے مقرر کی گئی ہے۔