کرینہ اور سیف کے دونوں بیٹوں کی تصویر وائرل

May 09, 2021

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے دونوں بیٹوں کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

کرینہ کپور نے ماؤں کے عالمی دن پر دُنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔


بالی ووڈ بیبو نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دونوں بیٹوں کی تصویر شیئر کی جو بھائیوں کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

تصویر میں تیمور علی خان نے اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں لیا ہوا ہے اور وہ بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

کرینہ کپور نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ دونوں مجھے اُمید دلاتے ہیں کہ آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’دُنیا بھر کی طاقتور اور مضبوط ماؤں کو ہیپی مدرز ڈے۔‘

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی۔

تاہم ابھی تک کرینہ اور سیف کی جانب سے اُن کے چھوٹے بیٹے کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔