ماں جی کے بغیر کچھ نہیں ہوں: عمران عباس کا مدرز ڈے پر پیغام

May 09, 2021

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس نے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔

مدرز ڈے کے موقع پر عمران عباس نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ جُھک کر اپنے والدہ کے قدموں کو چُوم رہے ہیں۔


عمران عباس نے ماں اور اولاد کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بےشک! ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنی ماں جی کے بغیر کچھ نہیں ہوں اور میں جب تک زندہ ہوں اسی طرح اپنی والدہ کے قدموں کو چُومتا رہوں گا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میری طرف سے دُنیا بھر کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے بہت مبارک ہو۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج اُن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔