پاکستان سعودی عرب کی باہمی تجارت فروغ پارہی ہے، بندر الخریف

May 09, 2021

سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ صنعت، معدنیات شعبوں میں سعودی عرب، پاکستان ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں بندر الخریف نے کہا کہ عمران خان کے دورہ سے صنعت و معدنیات اور اہم شعبوں میں دونوں ممالک کے مفادات مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تیل کے علاوہ مصنوعات کی درآمد و برآمد کا سلسلہ فروغ پارہا ہے۔


سعودی وزیر صنعت و معدنیات نے مزید کہا کہ غذائی اشیا، معدنیات، کیمیکلز، تعمیراتی سامان، الیکٹرانک اشیا کا لین دین جاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2020 میں سعودی عرب نے پاکستان کو تیل کے علاوہ 2 اعشاریہ 75 ارب ریال سے زیادہ کا سامان برآمد کیا۔

سعودی وزیر بندر الخریف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستان سے 1 اعشاریہ 97 ارب ریال کا سامان درآمد کیا۔