ماؤں کے عالمی دن پر اقرا عزیز کا والدہ کیلئے خصوصی پیغام

May 09, 2021

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اسٹار اداکارہ اقرا عزیز نے بھی ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اقرار عزیز نے والدہ کے ساتھ اپنی ایک پیار بھری تصویر شیئر کی جس میں والدہ کے کاندھے پر سر رکھے ہوئے ہیں۔

اپنے پیغام میں اقرا نے لکھا کہ ’میری زندگی میں آپ کی موجودگی سے میں کتنا خوش ہوں اسے بیان کرنے کے لیے لفظ کافی نہیں ہیں۔‘

اقرا نے لکھا کہ انھیں اپنے بچے کے دنیا میں آنے کا بے صبری سے انتظار ہے تاکہ آپ اس کے ساتھ اسی طرح لاڑ پیار کریں جیسا کہ نانی میرے ساتھ کیا کرتیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ آپ نے میرا ہاتھ تھامے رکھا۔

آخر میں انھوں نے اپنی والدہ کو ماؤں کے عالم دن کی مبارکباد بھی دی۔