عالمی طبی جریدے ’لانسیٹ‘ نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

May 09, 2021

عالمی طبی جریدے دی لانسیٹ نے بھارتی وزیراعظم کو آئینہ دکھادیا۔

عالمی جریدہ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کورونا پر قابو پانے کے بجائے ٹوئٹر پر خود پر تنقید کو دبانے میں لگے ہیں۔

دی لانسیٹ نے کہا کہ نریندر مودی کی پالیسیوں کے نتیجے سب کے سامنے ہیں، کورونا بڑھتا جارہا ہے بھارت کو نئے اور ٹھوس اقدام اٹھانے ہوں گے۔

عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہوگا کہ حکومت اپنی غلطیوں کو قبول کرتی ہے یا نہیں۔