مدرز ڈے پر پریانکا چوپڑا کا والدہ کو خراجِ تحسین

May 09, 2021

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی والدہ کو ماؤں کے عالمی دن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے پریانکا نے والدہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور والدہ کے ساتھ اس مضبوط رشتے کا اظہار کیا۔

فوٹوز شیئر کرتے ہوئے پریانکا نے لکھا کہ ’اگر میری والدہ اجازت دیں تو ہر وہ کام کرتی ہوں جو میں کرنا چاہتی ہوں، جہاں کرنا چاہتی ہوں اور جب بھی کرنا چاہتی ہوں۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ زندگی کی شروعات میں ہمارے پاس مائیں ہوتی ہیں جو بےشمار پیار دیتی ہیں۔