بھارت: کورونا مریضوں کی تعداد سوا دو کروڑ سے تجاوز کرگئی

May 09, 2021


بھارت میں کورونا مریضوں کی کل تعداد دو کروڑ پچیس لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں آج کورونا کے مزید 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے ہیں۔

بھارت میں مزید 2600 سے زائد افراد کورونا کے باعث جان سے چلے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کے لاک ڈاؤن اور اتر پردیش کے کرفیو میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے باعث کرفیو 17 مئی تک بڑھادیا گیا۔

بھارت کی ایک ارب 35 کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف ڈھائی فیصد افراد کی ویکسینیشن ہوئی۔

ادھر نیپال میں کورونا کا پھیلاؤ تیز تر ہوگیا، کچھ دنوں میں ہی یومیہ کیسز سو سے بڑھ کر دس ہزار کے قریب پہنچنے لگے۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا میں کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز سامنے آگئے۔

ایران نے عید کی چھٹیوں میں 11 سے 15 مئی تک اندرون ملک سفر پر پابندی لگادی۔