بھارت میں کورونا پھیلنے کا ذمہ دار میڈیا بھی ہے، فرید زکریا

May 09, 2021


معروف عالمی دانشور فرید زکریا نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کی موجودہ صورت حال میں بھارتی میڈیا بھی ذمے دار ہے۔

فرید زکریا نے کہا کہ بھارتی میڈیا وزیراعظم مودی کے ساتھ ملا ہوا تھا اور چئرلیڈرز کا کردار ادا کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ٹی وی چینل حکومت کے غلام ہیں، جبکہ جو چینل مزاحمت کرتے ہیں انھیں حکومت ٹیکس کے نوٹس پر نوٹس دیتی ہے۔