دلی کی حالتِ زار پر محمود شام نے ایک نظم میں اپنے درد کو زبان دی

May 09, 2021

ماضی میں دلی پر تباہی آئی تو اس کا نوحہ میر تقی میر اور مرزا غالب نے لکھا، آج دلی کی افسوس ناک صورت حال پر محمود شام نے ایک نظم میں اپنے درد کو زبان دی۔

بھارت اور خاص طور پر دلی میں کورونا نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا رکھی ہے جس کے نتیجے میں روزانہ ہزاروں افراد مارے جا رہے ہیں۔

بھارت میں مسلسل دوسرے روز چار ہزار سے زیادہ افراد کورونا کے باعث جان سے گئے، چار لاکھ سے زائد متاثرین رپورٹ ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کے لاک ڈاؤن اور اتر پردیش کے کرفیو میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے باعث کرفیو 17 مئی تک بڑھادیا گیا۔

بھارت کی ایک ارب 35 کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف ڈھائی فیصد افراد کی ویکسینیشن ہوئی۔

ادھر نیپال میں کورونا کا پھیلاؤ تیز تر ہوگیا، کچھ دنوں میں ہی یومیہ کیسز سو سے بڑھ کر دس ہزار کے قریب پہنچنے لگے۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا میں کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز سامنے آگئے۔